آپ آف لائن ہیں
منگل13؍ذی الحج 1441ھ 4؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوشش ناکام بنادی گئی

پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوشش ناکام بنادی گئی


اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خارجہ پالیسی کے ذریعے بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔اعلامیے کے مطابق بھارت نے پاکستان کو دنیا بھر میں اکیلا کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا مگر وزیراعظم عمران خان کے بہترین طرز حکومت اور خارجہ پالیسی کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔عمران خان نے مظلوم کشمیریوں کا سفیر بن کر دنیا بھر میں آواز بلند کی، بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مودی کا فاشسٹ نظریہ عالمی سطح پر بے نقاب کیا۔کئی ممالک کے رہنماں نے نہ صرف پاکستان کا دورہ کیا بلکہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اہم خبریں سے مزید