• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کواللہ تعالیٰ نے تمام ادیان پرفوقیت دی،عبدالوحید شاہد روپڑی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ دین اسلام کو اللہ تعالیٰ نے تمام ادیان پر فوقیت دی ہے ،انہوں نے کہا کہ جس قسم کی تقاریر اسمبلیوں میں سیاستدان کر رہے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ رہنما سیکولرازم اور لبرل ازم کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جو ریاست اپنے بنیادی نظریے سے انحراف کرتی ہے وہ بدترین انجام سے دوچار ہوتی ہے ۔
تازہ ترین