• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر کی گرفتاری پر انجمن تاجراں کا احتجاج

لاہور (اکنامک رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجراں نے تاجر ملک ناظم کو ان کے گھر سے گرفتار کرنے پر احتجاج کیا۔ لٹن روڈ پر تاجر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم میر نے کہاکہ اگر پولیس نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو ہمارے بس میں جو ہو گا ہم اس طرح کا احتجاج کریں گے۔ پریس کانفرنس کرنے والوں میں انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی، انارکلی بازار کے جنرل سیکرٹری خواجہ ندیم، نعیم بادشاہ، حافظ عطا بٹ اور دیگر مارکیٹوں کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین