• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالضحیٰ پرلاپروہی کورونا کوپھر بے قابوکرسکتی ہے،گورنرپنجاب

لاہور( نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نےپارٹی وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی پر عوام کی لاپرواہی کوروناکو ایک بار پھر بے قابو کرسکتی ہے ۔کورونا کاپھیلا ئو روکنے کیلئے عید سادگی سے منانے کے سواکوئی آپشن نہیں ۔ مویشی منڈیوں میں بھی ایس اوپیز پر عمل میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے جسکی وجہ سے صرف پاکستان کو ہی نہیں امر یکہ اور بر طانیہ جیسے ممالک کو بھی معیشت کا چیلنج ہے ان حالات میں بھی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت کی مضبوطی کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے ۔اور سٹاک مارکیٹ مسلسل 10 روز 7.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کرنے والی دنیا کی تیسری مارکیٹ بن گئی ایکسپورٹس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ کاروباری حجم میں 6 ماہ میں سب سے بڑا اضافہ ملکی ترقی کی جانب اہم قدم ہے انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر میں بے گناہ کشمیر یوں کی نسل کشی اور بدتر ین دہشت گردی کر رہا ہے دنیا کو اس سخت نوٹس لینا چاہیے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگاا س وقت خطے میں امن کا قیام بھی ممکن نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے معاملے پرحکومت کسانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی وزیر اعظم عمران خان ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کیلئے پیکج کا بھی اعلان کر چکے ہیں ۔
تازہ ترین