• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مہنگائی کی شرح میں کمی کیلئے اقدامات کرے،عوامی و سماجی حلقے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے عوامی و سماجی حلقوں نے یوٹیلٹی سٹورز پر اربوں روپے کے پیکیج کو بے سود قرا ردیتے ہوئے کہا ہے کہ سبسڈی کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ، مہنگائی کی و جہ سے قیمتیں جس سطح پر پہنچ گئی ہیں وہاں پر سبسڈی کی بھی کوئی اہمیت نہیں رہی اس لئے حکومت مہنگائی کی شرح میں کمی کرے تاکہ عوام کی قوت خرید بحال ہو سکےا نہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آبادی کے تناسب سے یوٹیلٹی سٹورز کی تعداد انتہائی کم ہے اس لئے کوئی بھی شخص ایک کلو چینی یا دال کی خریداری کیلئے کئی کلو میٹر کا سفر طے نہیں کرتا ، حکومت کو چاہیے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر دئیے جانے والے سبسڈی پیکج کو ملوں اور فیکٹریوں کو براہ راست دیا جائے اور مشاورت سے سرکاری قیمتیں طے کی جائیں اور اس کے بعد جو بھی مل یا دکاندار ناجائز منافع خوری کرے تو اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔
تازہ ترین