• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحران ٹالنے کیلئے پندرہ لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے، اکانومی واچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی درآمد کا فیصلہ خوش آئند ہے تاہم بحران ٹالنے کے لئے دس کے بجائے پندرہ لاکھ ٹن گندم فوری طور پر درآمد کی جائے۔ اگر نجی شعبہ تاخیری حربے استعمال کررہا ہے تو حکومت خود درآمد کرے کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں اس وقت قیمت کم ہے۔جو درامد کنندگان گندم درامد نہیں کر رہے انکے پرمٹ منسوخ کر کے بھاری جرمانے عائد کئے جائیں کیونکہ وہ مافیا کا حصہ ہیں بیان میں انہوں نےکہا کہ با اثر مافیا ملک کو ایک بار پھرگندم اور آٹے کی بحران میں دھکیل کر عوام کی جیب سے اربوں روپے نکلوانے کی سازش کر رہی ہے جسے ہر قیمت پر ناکام بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام متاثر نہ ہوں شوگر ملز مافیا برسہا برس سے حکومت عوام اور کاشتکاروں کا استحصال کر رہی ہے جس کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ گندم کی طرح چینی درامد کرنے کی اجازت بھی دی جائے کیونکہ مارکیٹ میں اسکی قیمت مزید بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ زیادہ تر درامدکنندگان شوگر ملز مافیا کے اثر رسوخ کی وجہ سے چینی درامد کرنے سے کترائیں گے اس لئے حکومت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے زریعے خوددرامد کرے اور یوٹیلیٹی سٹورز کے زریعے عوام کو فراہم کرے۔یوٹیلیٹی سٹورز کے زریعے عوام کے علاوہ تھوک اور پرچون کا کاروبار کرنے والوں کو بھی چینی دی جائے اور ملک بھر میں سیل پوائنٹ بنائے جائیں تاکہ شوگر ملز مافیا نے منافع کے لالچ میں جو سٹاک چھپائے ہوئے ہیں وہ بھی باہر لانے پر مجبور ہو جائے۔
تازہ ترین