• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت میرشکیل الرحمان کو فوری طور پر رہا کر ے،اخبارفروشاں

کوئٹہ(پ ر)انجمن اخبار فر وشاں کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدا رت حاجی غا زی خان محمد شہی ہوا ، جس میں اخبار فروشوں کے مسا ئل پر روشنی ڈالی گئی، صدر حاجی غا زی خان محمد شہی نے اجلاس میں میر خلیل الر حمنٰ مرحوم کی صاحبز ادی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہا کرتے ہو ئے کہا کہ میر شکیل الر حمنٰ کے سا تھ ہر مشکل کی گھڑی میں سا تھ ہیں، اجلاس سے جنر ل سیکرٹر ی سرفراز سیا پاد نے کہا کہ حکو مت میر شکیل الر حمان کو فوری طور پر رہا کر ے تا کہ میر شکیل الرحمان اپنی ہمشیر ہ کی فا تحہ خوا نی لے سکیں ، سیکر ٹری اطلا عات نصیب اللہ کا کڑ نے کہا کہ جنگ نے ہمیشہ سچ کا سا تھ دیا ہے، اسی وجہ سے حکومت ادارے کو دبا نے کی کو شش کر رہی ہے جو اخبارفروشاں کو قبو ل نہیں۔اجلاس میں سینئر نائب صدراللہ گل محمد حسنی، نذر محمد نا صر، یو سف شاہ حسنی، محمد جان ساسولی، ملک سعید احمد،سید نور احمدشاہ، عبد النبی سمالانی،خان ولی خان نا صر، حا جی بر کت کما ل ا لد ین ، ضیا ء الر حمان نے شر کت کی۔ اجلاس میں میر شکیل الر حمان کی ہمشیر ہ اور اخبار فر وش عبد العزیز سمالانی کیلئے فا تحہ خوا نی کی گئی ۔
تازہ ترین