• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں کے قریب زمین سے متعلقہ خدمات ملیں گی۔

درخوست گزار کے لیے اب گھر بیٹھے فرد کا اجرا یا انتقال اراضی ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ موبائل اراضی سینٹرز سےخصوصی طور پر بزرگوں، بیمار افراد اور خواتین کو سہولت ملےگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 20 موبائل اراضی یونٹس خریدے گئے ہیں۔

موبائل اراضی یونٹس کو دیگر اراضی سینٹرز سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل اراضی سینٹرز کی باقاعدہ سروس کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔ 

تازہ ترین