• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کرپشن کیس، نیب کے گواہ کا بیان قلمبند

کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیر شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان قلم بند کرلیا۔

احتساب عدالت کراچی محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کے گواہ سہیل احمد نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جرح ہوگی جس کے بعد عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان ضمانتوں پر رہا ہیں۔

تازہ ترین