• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13جولائی1931 کا دن تحریک آزادی کشمیر کا ایک خونی باب ہے، صدر آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت 


آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ 13جولائی1931کا دن تحریک آزادی کشمیر کا ایک خونی باب ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا یوم شہداء کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ 13جولائی1931کا دن ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، یہ دن تحریک آزادی کشمیر کا ایک خونی باب ہے۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ 1931 میں کشمیری ڈوگرہ فوج کی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کرتے رہے، اہل کشمیر کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے موجودہ حکمران ماضی کے مہاراجہ ہری سنگھ سے بھی بد تر ہیں، بھارتی حکمران جمہوریت کا نام لے کر استعماری آقا بنے ہوئے ہیں، ہندووں کو بسیں بھر کشمیر لا کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے۔

صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ ڈومیسائل کے قواعد تبدیل کر کے بھارتی شہریوں کو وہ حقوق دیے جا رہے ہیں جو کشمیروں کو ملنا چاہئے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ عہد کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے مزاحمت کو تیز کریں گے۔ 

تازہ ترین