• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفر وال: میر شکیل کی گرفتاری پر تحصیل پریس کلب کا مذمتی اجلاس

ظفر وال: میر شکیل کی گرفتاری پر تحصیل پریس کلب کا مذمتی اجلاس


ظفر وال میں جنگ وجیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر تحصیل پریس کلب کا مذمتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

صدر پریس کلب نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو سچ لکھنے اور بولنے کی سزا دی جا رہی ہے، حکومت غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز آئے۔

گزشتہ روز بھی جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا تھا مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ میر شکیل الرحمٰن 34 سال پہلے خریدی گئی پراپرٹی کے معاملے پر کرپشن کے جھوٹے الزامات میں تقریباً 4 ماہ سے قید میں ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی طور پر انہیں گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ حال ہی میں ان درخواست ضمانت بھی مسترد کردی گئی تھی۔

تازہ ترین