• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینوں کی جعلسازی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ کا کمشنر کراچی کو خط

ریونیو بورڈ کے ریکارڈ میں زمینوں کی جعل سازی کا انکشاف، سابقہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا ہے۔

سابقہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں 1ہزار 401 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خط کے متن میں تحریر ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 25 ہزار جعلی انٹریز کر کے بااثر افراد کو زمین الاٹ کی گئی۔

خط میں سابقہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے تحریر کیا کہ 50 ارب سے زائد مالیت کی زمین جعل سازی کے ذریعے الاٹ کی گئی ہے اور یہ الاٹ کی گئی زمین منگھوپیر، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، حب سمیت دیگر مقامات پر ہے۔

تازہ ترین