• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشميری تشدد اور مظالم کے باوجود ڈٹے ہوئے ہيں، ایاز پلیجو

قومی عوامی تحریک کے رہنما ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ1931 سے آج تک ہزاروں کشمیری شہید ہوچکے ہیں، مگرانہيں انصاف نہيں ملا، بھارت نے اقوام متحده کی قراردادوں اور جنیوا کنونشنزکی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔ 

اياز لطيف پليجو نے يوم شہداء کشمير کے موقع پر پيغام میں کہا کہ کشميريوں پرتشدد کیا گیا، اغوا کیا گیا، لاشيں مسخ کی گئيں، مگر وه ڈٹے ہوئے ہيں۔

رہنما قومی عوامی تحریک نے مزید کہا کہ راجا گلاب سنگھ ڈوگرہ سے ليکر آج تک کشميری تھکے نہيں اور جھکے نہيں۔

انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی اپنے کشميری بھائيوں کے ساتھ کھڑے ہيں۔ کشميريوں کی ثابت قدمی انہيں حق خود اراديت ضرور دلائے گی۔

تازہ ترین