• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل ملز میں برطرفیوں کے خلاف انصاف لیبر یونین کا احتجاج


اسٹیل مل میں جبری برطرفیوں کے خلاف انصاف لیبر یونین نے آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج کیا۔

سی بی اے کے صدر یاسین جامڑو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہمارا سودا کردیا اور ایک بار بھی رابطہ نہیں کیا، جبکہ حکومت میر شکیل الرحمٰن کو سچ بولنے کی اتنی بڑی سزا نہ دے۔

یاسین جامڑو نے کہا کہ پورا ملک، انصاف لیبر اور مزدور اس آواز کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پریس کلب کے سامنے تین دن کا بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا ہے۔

صدر یاسین جامڑو نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے اسٹیل مل روس کی مدد سے چلائی جائے ۔

صدر کراچی ڈویژن کنزرویٹو پارٹی پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں صحافت کو میر شکیل الرحمٰن نے روشناس کرایا انہیں ہی قید کردیا گیا ہے۔

کمال احمد نے کہا کہ جو سچ بولتا ہے اسے آپ قید کردیتے ہیں، ہم سب کو بھی قید کرو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الر حمٰن کو رہا کرے۔

تازہ ترین