• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے ریجنل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی




عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے علاقائی معاشی نقطہ نظر سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

اپنی رپورٹ میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث معاشی غیر یقینی کی صورتحال کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان سمیت خطے کی جی ڈی پی 1.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ 2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 4.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق 2021 میں مہنگائی کی شرح 9.8 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے لاک ڈاؤن کو نرم کیا ہے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹیکس وصولیوں کو معطل کیا۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے گیس اور بجلی کے بلوں کی وصولیاں روکی گئیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے ذریعے شرح سود میں کمی کی۔

تازہ ترین