• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراس ہاربر سٹیشن پر ٹین ایجرکے قتل میں ایک شخص گرفتار

لندن (پی اے) لندن میں ڈاک لینڈز لائٹ ریلوے سٹیشن پر ایک ٹین ایجر کی چاقو کے وار سے ہلاکت کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پوپلر ایسٹ لندن میں 19سالہ لڑکا جمعہ کو کراس ہاربر ڈی ایل آر سٹیشن پر چاقو حملے کے بعد ہلاک ہو گیا تھا۔ چاقو کے وار سے زخمی ایک اور شخص کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسٹ لندن کے ٹاور ہیملٹس کے 21 سالہ شخص سے قتل کے شبہ میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ڈیٹیکٹیو چیف انسپکٹر پال لینگلی نے کہا کہ اس ہلاکت کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں اور یہ گرفتاری اس انویسٹی گیشن میں ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وکٹم کی فیملی کے صبر و تحمل پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ایک بار پھر ان سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔

تازہ ترین