• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کو انسانی ہمدردی پر فوری رہا کیا جائے،افضل خان ایم پی

مانچسٹر( علامہ عظیم جی )اللہ تعالیٰ میر شکیل الرحمٰن کی ہمشیرہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور میر خاندان کی تمام آزمائشیں ختم فرمائے، ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو صحافت کی آزادی اور بقا کیلئے پابند سلاسل ہیں ، اللہ پاک انہیں اسیری سے رہائی نصیب فرمائے، ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستانی کمیونٹی، صحافیوں ،سماجی رہنماؤں نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا ،برطانیہ کے شیڈو ڈپٹی لیڈر افضل خان ایم پی نےحکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ایڈیٹر انچیف جنگ جیو میر شکیل الرحمٰن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری رہا کیا جائے،معروف کاروباری رہنما چوہدری طاہر صدیق ، مصطفیٰ کمال شیخ، چوہدری شہباز سرور، سولیسٹر طاہر انصاری ،حاجی محمد عارف ،صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری،قاری جاوید اختر ، قاری سبطین علی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ میر شکیل الرحمٰن کی ہمشیرہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور میر صاحب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے، انہوں نے میر شکیل کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ۔صحافیوں غلام مصطفیٰ مغل، ابرار حسین، محبوب الٰہی بٹ،راجہ خورشید حمید ،محمد شہزاد مرزا، طلعت گوندل ،نعیم ملک ،اویس میاں نے مری شکیل الرحمٰن کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ میر شکیل کو ہمشیرہ کے انتقال کے باعث فوری رہا کیا جائے ۔

تازہ ترین