• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

120 ملین روپے سے یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام کرائے جائینگے، مئیر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ جاری ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے تک نئے منصوبوں پر کام کا آغاز نہیں کیا جائے گاگزشتہ مالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت شروع کئے جانے والے منصوبوں کو پہلے مکمل کیا جائے 250 ملین روپے کی لاگت سے نئے مالی سال میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی، فٹ پاتھ، سیوریج کی لائنوں، پلوں اور چورنگیوں کی تعمیر و مرمت کے لئے بھی 250 ملین روپے نئے مالی سال میں خرچ کئے جائیں گے، یہ بات انہوں نے محکمہ انجینئرنگ کے افسران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں کراچی کے مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، انہوں نے کہا کہ 120 ملین روپے کی لاگت سے مختلف یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے، میئر کراچی نے ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ سروسز اور تمام اضلاع کے چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ ازخود کاموں کی نگرانی کریں اور جلد سے جلد ان منصوبوں کو اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں۔

تازہ ترین