• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، ابتک5 لاکھ70 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 69 لاکھ صحتیاب

کورونا، ابتک5 لاکھ70 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 69 لاکھ صحتیاب 


پیرس، واشنگٹن، تہران(جنگ نیوز، خبر ایجنسیاں) دنیا بھر میں کورونا وائرس ابتک 5لاکھ 70ہزار سے زائد افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کرگیا جبکہ ایک کروڑ 30 لاکھ افراد اب تک اس وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے 69 لاکھ صحتیاب بھی ہوئے۔

 گزشتہ روز امریکا میں مزید 60 ہزار کورونا کیسز سامنےآئے جس کے ساتھ ہی مریضوں کی مجموعی تعداد 33 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ امریکا میں ہی پیر کو مزید 312اموات سامنے آئیں جس کے ساتھ ہی مجموعی ہلاکتیں ایک لاکھ 35ہزار کےقریب پہنچ گئی ہیں۔

گزشتہ روز برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے والے مزید 11 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے، مجموعی تعداد 44 ہزار 830 ہوگئی ہے۔

لاطینی امریکا کورونا وائرس کی ہلاکتوں کے حوالے سے امریکا اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑکر دنیا میں سب سے متاثرہ علاقوں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے،ابھی تک وہاں پر تقریباً 1 لاکھ 45 ہزار افراد کووڈ۔19 سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

جن میں آدھی سے زیادہ تعداد صرف برازیل سے ہے،ہلاکتوں کے حوالے سے یورپ پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین