• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی منڈیاں صبح 6 سے شام 7 بجے تک کھلیں گی، عیدالاضحی کیلئے عیدالفطر کے ایس او پیز برقرار

مویشی منڈیاں صبح 6 سے شام 7 بجے تک کھلیں گی


لاہور (این این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے اجلاس میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے شام7بجے تک طے کیے گئے ہیں جبکہ عید الاضحی کی نماز کیلئے عید الفطر کے پلان کو فالو کیا جائیگا۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی جبکہ باقی صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ 

این سی او سی نے انسداد کورونا سے متعلق پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر ا سکرینگ کی جائیگی، ملک بھر میں 700مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں اور ان میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ دیہاتوں اور شہروں کے درمیان مویشیوں اور افراد کی نقل و حرکت سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے،کورونا کا پھیلا ئوروکنے کیلئے مویشی منڈیوں کا بہتر نظم و نسق ناگزیر ہے۔

تازہ ترین