• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کاشانہ اسکینڈل، سابق سپرنٹنڈنٹ کے کوارٹرز کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی

لاہور(نمائندہ جنگ) بے سہارا بچیوں کی پناہ گاہ کاشانہ میں لاوارث بچیوں سے جنسی ہراسگی بارے الزامات لگانے والی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے کوارٹرز کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی، تینوں کمرے جل کر خاکستر ہو گئے۔افشاں لطیف نے بتایا مسلح افراد نے وزیر کے ایما پر کیا ہے۔بجلی اور گیس پہلے ہی سرکاری حُکم پر کاٹی جا چکی ہے میں نے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔مجھے خاموش کروانے والے سن لیں مجھے ڈرا نہ سکیں گے۔میرے ساتھ اللہ تعالی کی طاقت ہے اور زندگی بس اتنی ہے جتنی میرے اللہ نے لکھی ہے۔

تازہ ترین