• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست پر چیئرمین پیمرا و دیگر سے جواب طلب

ملتان(نمائندہ جنگ) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس امیر بھٹی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹک ٹاک کو بند کرنے اور فلٹر کرنے سے متعلق درخواست پر چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔ فاضل عدالت میں پٹیشنر شہباز احمد نے ایڈووکیٹس عمیر رزاق بھٹی اور فیصل اقبال کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ʼٹک ٹاکʼ آئین پاکستان کی اسلامک دفعات، بنیادی انسانی حقوق، رازداری، اسلامی ضابطہ حیات کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جسے بند کیا جانا ضروری ہے۔

تازہ ترین