• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کشمیر کی پکار پوری قوت سے گونج رہی ہے ،ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(خصوصی رپورٹر)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 13جولائی 1931ء کے سفاکانہ واقعہ نے کشمیریوں کے دلوں میں حریت پسندی کے جذبے کو جنم دیا جو آج تک قائم ہے،انگریز سامراج کی سرپرستی میں ڈوگرہ فوج کے خلاف سری نگر سینٹرل جیل کے باہر جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے ۔ شہدائے کشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے ۔
تازہ ترین