• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر فائرنگ سے کشمیر میںبھارتی جرائم چھپ نہیں سکتے ،ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیراور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے نتیجہ میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں نے پہلے بھی ملک دشمن عناصر دہشتگردوں کو شکست دی تھی اور آئندہ بھی اسی فتوحات کے سلسلہ کو جاری رکھے گی پوری قوم پاک فوج ساتھ کھڑی ہے، ایل او سی پر فائرنگ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلا ف جرائم چھپ نہیں سکتے ہیں، موجودہ حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی بدحالی کا شکار کیا اور دنیا میں پاکستان کو دوبارہ بھکاری بنادیا ہے۔ حکمرانوں کی نالائقیوں کی وجہ سے آتے اور چینی کابحران تھمنے کا نام نہیں لے رہا نہ ہی نالائقوں کو سمجھ آ رہی ہے کہ کرنا کیا ہے۔
تازہ ترین