• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی رپورٹر) عیدالضحی پرشہرلاہور کے مضافات میں عار ضی مویشی منڈیاں ٹیکس فری لگائی جائیں گئیں ،کسی قسم کی جانوروں کی انٹری کی فیس نہیں لی جائے گی،بیوپاریوں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ٹینٹ الاٹ کیے جائینگے،عارضی مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح6سے شام 7 بجے تک ہونگے،15 جالائی تک تمام مویشی منڈیاں فعال کردی جائیں گئیں ،ضلعی انتظامیہ نےپولیس کو جگہ سے متعلق آگاہ کر دیا۔عارضی مویشی منڈیاں شہر سے دور مضافاتی علاقوں میں لگائی جائیں گی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے اجلاس میں فیصلہکیا گیا کہ منڈی میں تمام شہریوں کو سکریننگ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔
تازہ ترین