• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شہلا دختر بلوچستان ، خدمات ناقابل فراموش ہیں، وکلاء

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے وکلاء رہنماؤں نے ڈاکٹر شہلا کاکڑ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ آٹھ اگست کے حوالے سے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان کی رحلت سے بلوچستان ایک مسیحا سے محروم ہوگیا ان خیالات کا اظہار بلوچستان بار کونسل کے زیر اہتمام دختر بلوچستان ڈاکٹر شہلا سمیع کاکڑ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منیر احمد خان کاکڑ صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی ہائیکورٹ بار کے صدر سید باسط شاہ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر علی احمد کرد سلیم لاشاری راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ حاجی منظور بنگلزئی ہادی شکیل عبدلظایر کاکڑ ایڈوکیٹ نصیب اللہ ترین اسد اچکزئی اکرم شاہ میر عطاء اللہ لانگو ظاہر اچکزئی ثروت حنا ایڈوکیٹ سہیل راجپوت سردار احمد حلیمی نادر چھلگری و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے دختر بلوچستان ڈاکٹر شہلا سمیع کاکڑ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آٹھ اگست کے موقع پر جس طریقے سے دختر بلوچستان ڈاکٹر شہلا سمیع بہادری جرات کے ساتھ اسپتال میں موجود رہیں اور وہ زخمی وکلاء کا علاج کرتی رہیں اسے آج بھی تاریخ کا حصہ سمجھتے ہیں مقررین نے کہا کہ دختر بلوچستان ڈاکٹر شہلا سمیع نے نہ صرف زخمی وکلاء کی تیمار داری کی بلکہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ میں اپنا بیان انتہائی جرات کے ساتھ ریکارڈ کرایا اور پھر کمیشن میں بیان پر مرحومہ دختر بلوچستان ڈاکٹر شہلا سمیع کاکڑ کو ہدف تنقید ذہنی کوفت اور بلاوجہ تنگ کرتے رہے اور بیمار ہونے کے باوجود انکو ڈیوٹی دینے پر مجبور کیا گیا جس سے مرحومہ کی بیماری دبائو اور ذہنی کوفت کی وجہ سےوہ آخرکار اپنی زندگی کی بازی ہار گئیں جس کا ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اور بلوچستان ایک حقیقی مسیحاسے محروم ہو گیا۔
تازہ ترین