• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ناموس رسالت قانون میں کوئی ترمیم وتنسیخ قبول نہیں ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی اور مولانا اللہ وسایانے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم اور تنسیخ قبول نہیں ۔ناموس رسالت قانون کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں، قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے، قادیانی عالمی سطح پر اپنی مظلومیت کا واویلا کرکے اسلام اور پاکستان کے وجود کو بدنام کر رہی ہے۔ بہت ساری قربانیوں اور صبر آزما جدوجہد کے بعد قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا، اپنے اکابرین کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اور اسکا سرکاری مذہب اسلام ہے اور قرار داد مقاصد اس کے آئین کا حصہ ہے اسلام اور آئین پاکستان نے اقلیتوں کوجو حقوق دیے ہیں وہ پاکستان میں انہیں مکمل طور پر حاصل ہیں لیکن قادیانی آئین پاکستان کو ماننے سے انکاری ہیں قادیانی آئین کو نہ مان کر کھلم کھلا آئین سے بغاوت کا ارتکاب کررہے ہیں۔ 
تازہ ترین