• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی سرکار میں اب کوئی لاڈلا بننے کو تیار نہیں‘صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ دعوے کرنے والے گفتار کے غازی مطلب پورا ہوتے ہی صرف اسلام آباد کی یاترا کو ہی اپنے ذاتی مفادات کے حصول و تحفظ کا مرکز بنا لیتے ہیں۔ کرپشن آج عروج پاچکی ملکی تاریخ میں پہلے کبھی دیکھنے و سننے کو نہیں ملی۔پارلیمنٹ کو پہلے بے توقیر کیا گیا اب اس کی حیثیت کو بے معنی کرکے قوم پر ایسے فیصلے مسلط کئے گئے تاکہ تبدیلی کی آڑ میں مافیاز کی سرپرستی کا عمل بھی آگے بڑھتا رہے اور انہی استحصالی قوتوں کے ہم قدم رہتے ہوئے قوم کا سیاسی استحصال بھی کسی رکاوٹ کے بڑھتا رہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا عمل پہلے بھی سردخانوں کی نظر ہوچکا ہے ہر روز قوم کے سامنے ایک نیا ڈرامہ رچایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ترجمانوں کے ذریعے چلائی جانے والی حکومت کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ بند گلی میں آکھڑے 160 لوگ اپنی نااہلی کی وجہ سے اب اس قدر حواس باختہ ہوچکے ہیں کہ توپوں کا رخ اپنی ہی سرکار کی جانب کرلیا۔ تبدیلی سرکار کا المیہ یہ ہے کہ اب ان کی جماعت کے اندر سے بھی کوئی لاڈلا بننے کو تیار نہیں کیونکہ اہداف پورے ہوتے ہی لاڈلوں کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے اس سے سب واقف ہیں۔
تازہ ترین