• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن کلاسز اور طبقاتی نظام تعلیم کیخلاف پشتون ایس ایف کی ریلی

اکوئٹہ( آن لائن )پی ایس ایف کے زیر اہتمام باچاخان مرکز سے سگنل اور نیٹ کے نہ ہونے اور آن لائن کلاسز و طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا نے شہر کے مختلف روڈوں کا چکر لگایا اور نعرے بازی کی۔بعد میں ریلی کے شرکا نے میونسپل کمیٹی کے سبزاہ زار پر مظاہرہ کیا۔جس سے سرورجان ناصر،نصیر شاہ،گل فراق ،عطا محمد خروٹی،عبدالحمید ناصر،پی پی پی کے تیمور خان ناصر،صابر خان ناصر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سمیت کے پی کے کے اکثر علاقوں میں نیٹ تو دور سگنکل کی سہولت میسر نہیں اس صورتحال میں آن لائن کلاسز طلبا کسطرح اٹینڈ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کی وجہ سے پسماندہ علاقوں کے طلبا تعلیم سے محروم ہیں۔آن لائن کلاسز کی وجہ سے نیٹ کے نہ ہونے سے طلبا کا قیمتی وقت ضائع ہوگیا ہے۔اکثر علاقوں میں نیٹ تو درکنار سگنل بھی میسر نہیں۔آن لائن کلاسز کے نام پر طلبا سے بھاری فیسیں طلب کی جارہی ہیں جو ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا تنظیموں پر پابندی سے نظام تعلیم متاثر ہوگیا ہے۔مقررین نے کہا کہ آن لائن کلاسز کو فوری طور پر بند کرکے ان علاقوں کو نیٹ اور سگنل کی سہولیات دی جائیں ۔مقررین نے کہا کہ طلبا کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، طلبا کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور جدوجہد کی جائیگی۔  
تازہ ترین