• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج رئیسانی اور انکے ساتھیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ،حسنین ہاشمی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی شہداء کی وارث جماعت ہے جو صوبے کے عوام کی بلا تفریق خدمت میں مصروف ہے، شہداء درینگڑ ھ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں شہید وطن نوابزدہ سراج رئیسانی اور انکے ساتھیوں کی قربانی کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی ، یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی ، سید حسنین ہاشمی نے کہا بلوچستان عوامی پارٹی وہ جماعت ہے جس نے 2018میں اپنے قیام کے فورا بعد صوبے اور ملک کے لئے 150سے زائد شہداء دئیے شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی اور انکے ساتھیوں کی قربانی کی بدولت آج بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبے میں ایک پہچان ملی ہے یہ وہ جماعت ہے جو شہداء کی وارث ہے اور اپنے شہداء کے مشن کو آگے لیکر چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو ملک دشمن عناصر نے نشانہ بنا کر سوچا تھا کہ شاید ہم خاموش ہوجائیں گے لیکن 2018میں بلوچستان کی عوام سے بی اے پی کو عوام کی بلا تفریق خدمت کا مینڈیٹ دیا جس پر عملدآمد کرتے ہوئے بی اے پی صوبے کی عوام کی بلا تفریق خدمت کر رہی ہے وہ دن دور نہیں جب بلوچستان بھی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے معاشی اور سماجی خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا ۔ 
تازہ ترین