• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے جانور پر 500فیس وصولی کا اطلاق کر دیا ‘ایم ڈی کیٹل مارکیٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے جانوروں کو سہولیات کی فراہمی پر فیس وصول کیلئے میکنیزم بنایاجارہا ہے ، پرچی فیس کی وصولی کے عوض آڑھتیوں کو منڈی میں بینک، شیڈ، صاف پانی کی فراہمی مفت میں فراہم کی جائے گی،پرچی فیس کی وصولی کا ٹھیکہ دینے کے بجائے ملازمین بھرتی کرکے فیس وصولی کی جائے گی، جسونت سنگھ میں کرونا سے بچاو کے ایس او پیز پر ہر صورت میں عمل درآمد کروایا جائے گا، منڈی میں فروخت ہونے والے جانوروں کی ای ٹیکنگ کرکے چوری کا سدباب کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ایم ڈی کیٹل مارکیٹ ڈاکٹرحماد، چیف فنانشل آفیسر رانا شہزاد افضل ، جی ایم آپریشن خضر عباس، انٹرنل آڈیٹر شیراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام صرف جنگل جسونت سنگھ میں منڈی مویشیاں لگائی جارہی ہے، پارکنگ فیس، توڑی پرالی مقررہ فیس سے زائد وصول نہیں کرنے دی جائے گی، کھانے پینے کی اشیااور چارہ کی قیمتوں پر مارکیٹ ریٹ کا نفاذ کیاجارہا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے منڈی مویشیاں میں جانوروں کو سہولیات کی فراہمی پر چھوٹے جانور کے 100روپے جبکہ بڑے جانور پر 500فیس وصولی کا اطلاق کردیاہے۔
تازہ ترین