• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدح صحابہ ‘اہل بیت اور استحکام پاکستان کی تحریک جاری رہے گی‘ طاہر اشرفی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین علامہ حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدح صحابہ واہل بیت اور استحکام پاکستان کی تحریک جاری رہے گی اور اتحاد ویکجہتی کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ عزاداری کے چیئرمین و ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب میں کیا جس میں علامہ عبدالحق مجاہد،علامہ خالد محمود ندیم، علامہ ضیاءاللہ شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا جبکہ الحاج شفقت حسنین بھٹہ نے خطاب میں کہا کہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی سالار امن ہیں ‘ ہم نفرتوں کا خاتمہ اور امن کو بحال کریں گے اور استحکام پاکستان کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ قبل ازیں علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور دعا ئے مغفرت کی۔
تازہ ترین