• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے جعلی بیج فروخت کرنیوالی 2 دکانیں سیل کردیں

ملتان (سٹاف رپورٹر)غلہ منڈی میں مکئی کا جعلی بیج فروخت کرنیوالی دکانوں پر چھاپے مار کر دو دکانیں سیل کر دی گئیں ، 74 بوری غیر رجسٹرڈ جعلی بیج قبضے میں لے لیا گیا۔چھاپہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید کی قیادت میں مارا گیا ، چھاپے کے دوران دیگر کمپنیوں کے خالی بیگ بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ تھانہ ممتاز آباد میں کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔
تازہ ترین