• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر آلائشیں اٹھانے اور صفائی اقدامات پر ایک کروڑ 70 لاکھ خرچ ہونگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشیں اٹھانے اور صفائی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں جن پر1کروڑ 70لاکھ روپےسے زائد کے اخراجات کئے جارہے ہیں، آلائشوں کو ڈمپ کرنے کیلئے لینڈ فل سائٹ پر چار خندقیں بنائی جارہی ہیں، بورڈ آف ڈائریکٹرز نےعیدالاضحیٰ کے موقع پر کرائے کی مشینری حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے ، ٹینڈرز کا عمل 21جولائی کو شروع ہوگا، چونا ، فینائل ، جراثیم کش ادویات کی خریداری بھی کی جارہی ہے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑیوں کے سکواڈ میں سے صرف 7گاڑیاں آف روڈ ہیں جبکہ 200گاڑیاں ان روڈ ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں 24یونین کونسلوں کا اضافہ ہوکر 92یونین کونسل ہوگئی ہیں ،جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان میں صرف 68یونین کونسلوں میں صفائی کا بجٹ اور سینٹری ورکرز دیئے گئے ہیں، آلائشیوں کو اٹھانے کیلئے 14عارضی ٹرانسفر اسٹیشن اور آگاہی کیمپ بنائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین