• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کی درخواست پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے توہین عدالت کی درخواست پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نشتر ہسپتال ملتان کو آج طلب کرلیا ہے ۔فاضل عدالت میں گورنمنٹ کنٹریکٹر عبدالحمید بٹ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نشتر ہسپتال کا تعمیراتی کام اطمینان سے مکمل کرنے کے باوجود انتظامیہ پانچ لاکھ روپے بطور سیکورٹی جمع کرائی گئی رقم واپس نہیں کررہے جس پر قبل ازیں فاضل عدالت ایک ماہ میں ادائیگی کا حکم دے چکی ہے لیکن ایم ایس عدالت عالیہ کے احکامات کو خاطر میں نہیں لارہے۔
تازہ ترین