• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب کی تفریق کے بغیر سب کو یکساں تعلیم کا موقع دینا چاہئے،وی سی

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ مشن سکولوں کی طرز پر مذھب کی تفریق سے بالاتر ہوکر امیر غریب کو یکساں تعلیم کا موقع دینا چاہیے۔ مدارس کے نظام تعلیم کے بہتر قرار دیتے ہوئے ان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنا چاہیے۔ وہ شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام آن لائن سیمینار سے خطاب کرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں انسانیت کو نعرہ اور پہچان بنانے کی ضرورت ہے۔ سیمینار کے میزبان پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نےکہا کہ ہمیں پاکستانی قوم ہونے کی حیثیت سے یکجہتی کا مظاہر کرنا چاہیے اور اس طرح پاکستان کی روشن تشخص کو دنیا کے سامنے لانا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس اہم کام میں تمام مذاہب کے لوگوں کا کردار بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ سیمینار سے ڈائر یکٹر جنر ل ا دارہ تحقیقات اسلامی ڈاکٹر محمد ضیاء الحق، ڈاکٹر عصمت ناز، رامیش سنگھ اروڑا ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین