• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتہ خرہ فائرنگ مین ایک شخص جاں بحق ٗمقتول کے ورثاء کا پولیس کے خلاف مظاہرہ

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے نواحی علاقہ سربند میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص مارا گیامقتول کے ورثاء نے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعش پریس کلب کے باہر رکھ کر پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اور ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق انہیں اطلا ع ملی تھی کہ سربند پولیس سٹیشن کی حدود میںپشتہ خرہ بالا رینگ روڈ پر ہائپر مال کے قریب دو فریقین ایک دوسرے پر فائرنگ کررہے ہیں جس پر پولیس اہلکار وہاں پہنچے تووہاں موجود 8 مسلح افراد موقع سے فرارہونے لگے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کرتے رہے پولیس نے بھی ملزمان پر جوابی فائرنگ کی اس دوران فائرنگ سے نور خان نامی ایک شخص لگ کر شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا پولیس نے ملزمان کا تعاقب کرنے پر 2 مسلح ملزمان حیدر اوربشارت پسران محمد اقبال کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے تاہم بعد میں پولیس نے دعوی کیا کہ جائے وقوعہ سے انھیں ایک لاش ملی ہے جو نو رخان نامی شخص کی ہے اور پولیس نے جائے وقوعہ سے چار مسلح افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔جنکے قبضے سے اسلحہ برامد کرلیا گیا ہے اور یہ لوگ جائیداد کے تنازعے پر ایک دوسرے پر فائرنگ کررہے تھے ۔مبینہ پولیس مقابلہ کے نتیجہ میں شہری کی ہلاکت پر اس کے ورثاء سراپا احتجاج بن گئے اورمقتول نور خان کی نعش لیکر سڑکوں پر نکل آئےسربندد رینگ روڈ میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونیوالے چوکیدار نور خان کے ورثاء نے لاش سمیت پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او سربندد مثل خان کے خلاف ایف ائی ار ددرج کی جائے اور مجرموں کو قرار واقع سزا دی جائے اس موقع پر قتل ہونیوالے چوکیدار کے ورثاء نے سڑک کو بند کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے سے پشتخرہ کے رہائشی عبدالواحد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز دو فریقین سنگین خان اور حاجی گل کے درمیان ایک پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جسکے بعدد تھانہ سربند سے بھاری نفری ایس ایچ او مثل خان کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی چونکہ ہمارا گھر واقع کے جگہ کیساتھ نزدیک تھا اسی لئے پولیس ہمارے گھر گھس ائی اور ہمارے چوکیدار نور خان کو گولی مار کر ہلاک کیا
تازہ ترین