• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکویٹ ہالز ایسو سی ایشن اور ہوٹلز کے بندش کے خلاف مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبرپختونخوا بینکویٹ ہالز ایسو سی ایشن نے شاد ی ہالز اور ہوٹلز کے بندش کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت خان گل نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ شادی ہالز اور ہوٹلز پچھلے چار ماہ سے بند ہیں جسکی وجہ سے شادی ہالز کاروبار سے وابستہ افراد فاقہ کشی پر مجبور ہے تاہم حکومت نے دیگر کاروبار ایس او پیز کیساتھ کھلے لیکن شادی ہالز کو بد ستور بند رکھ کر ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بھی ایس او پیز کیساتھ کھولنے کی تیاریاں ہو رہی ہے جبکہ شاددی ہالز اور ہوٹلز کو بند رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ ایک شادی ہال میں 100سے زائد ملازم کام کرتے ہیں تاہم صوبہ بھر میں کورونا وباء کے پیش نظر شادی ہالز کے بندش سے شادی ہالز میں کام کرنیوالے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوئے جبکہ زیادہ تر شاددی ہالز کرایہ پر ہونے کے باعث مالکان کے پاس کرایہ ادا کرنے کے پیسے تک نہیں ہیں۔
تازہ ترین