• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خزانہ میں دو افراد نے نشئی خاتون کو نشہ آور دوا کھلا کر باری باری عزت لوٹ لی

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ خزانہ کی حدود مقصود آباد میں دو افراد نے نشئی خاتون کو پناہ دینے کے بہانے لے جاکر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔مسماۃ لبنی دختر فیروز خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ بار ہ سال قبل اس کی شادی عابد حسین سکنہ ہشت نگری کے ساتھ ہوئی تھی تاہم بعد ازاں گھر یلو ناچاقی کی بناء پر اس نے اپنے شوہر سے خلع لے لیا جس کے بعد اس کے پاس رہنے کے لئے کوئی جگہ نہیں تھی اس لئے اپنا غم ہلکا کرنے کے لئے اس نے آئس کا نشہ شروع کردیا وہ دن رات کبھی ایک جگہ اور کبھی دوسری جگہ بیٹھ کر آئس کا نشہ کرتی تھی گزشتہ شب وہ سڑک کے کنارے کھڑی تھی کہ اس دوران عمران نامی رکشہ ڈرائیور اس کے پاس آیااور اسے رہائش دینے کے بہانے مقصود آباد میں نثار کے پاس لے گیا وہاں نثار نے اسے رہائش کے لئے کمرہ دیا اور اسے آرام کرنے کے لئے نشہ آور گولیاں بھی دیں جس کے کھانے کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی صبح اسے ہوش آیا تو اسے معلوم ہواکہ نثار اور عمران نے اسے بے ہوش کرنے کے بعد باری باری اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردیں ۔
تازہ ترین