• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرسرکل کے صارفین کیلئے 15جولائی کو آن لائن کچہری ہو گی

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرسرکل کے صارفین کی شکایات پرفوری کاروائی اوران کے بروقت ازالے کے لئے چیف ایگزیکٹیوپسکوخیبرسرکل پشاور سے منسلک خیبر ڈویژن پشاور اور نوشہرہ ،کوہاٹ،جہانگیرہ کے صارفین کے لئے ای کچہری ہوگی تاکہ آپ اپنے گھر سے اپنی شکایات پسکوتک آن لائن پہنچا سکیں اور صارفین اورپسکوملازمین کی صحت اورجان بھی محفوظ رہے ،ای کچہری کا انعقاد 15 جولائی بروز بدھ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کرائسز منیجمنٹ سیل واپڈا ہاؤس پشاور میں ہوگی جس میں ایس ای خیبرسرکل جاویداقبال اور پسکو کے دوسرے اعلی افسران بھی موجود ہوں گے۔خیبر سرکل کے صارفین فون نمبر9212010-091 جبکہ ٹال فری نمبر29999-0800 پر کال کریں۔
تازہ ترین