• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتے نےگھروں تک سامان کی ڈیلیوری کی ڈیوٹی سنبھال لی


آن لائن ضروری اشیاء گھر منگوانے کے لیے متعدد ممالک میں روبوٹ کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اب حال ہی میں کولمبو کی ایک سپر مارکیٹ صارفین تک ضروری اشیاء پہنچانے کے لیے کتے کا استعمال کر رہی ہے۔

8 سالہ کتا ایروس ایک ٹوکری میں پھل، سبزیاں، اور دیگر ضروری اشیاء سپر مارکیٹ سے لے کر لوگوں کے گھروں تک پہنچاتا ہے۔

کتے کی مالکن کا کہنا ہے کہ ایروس سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے اور اس سے لوگ بھی بے حد خوش ہوتے ہیں کہ کتا ان کے گھر پر ضروری اشیاء لے کر آتا ہے۔

کتا جب کسی بھی صارف کے گھر ٹوکری میں سامان لے کر جاتا ہے تو یہ کتے کو دیکھ کر خوش ہونے کے ساتھ ساتھ کتے کو تحفے تحائف بھی دیتے ہیں

تازہ ترین