• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوڑا پھیلانے والوں کے خلاف قانون متفقہ طور پر منظور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ماحولیاتی تبدیلی نے گند پھیلانے والوں کے خلاف قانون متفقہ طور پر منظور کرلیا، مسودہ قانون سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کوڑا کرکٹ پھیلانے کا کلچر نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مسودہ قانون کو متفقہ طور پرمنظور کرنے پر کمیٹی کے اراکین کا شکرگزار ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں جگہ جگہ کوڑے اور تعفن کے ڈھیر شہروں کا حسن خراب کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ غیرنامیاتی فضلہ آبی گزرگاہوں اور پانی کے ذخیرے کو آلودہ کرنے کی بڑی وجہ ہے، کوڑا کرکٹ اور غیرنامیاتی فضلہ آبی حیات کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ اُمید ہے صوبائی سطح پر بھی اس طرز کی قانون سازی کی جائے گی، ہم مل کر اپنے ملک اور ماحول کو صاف بنائیں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ ماحولیات سے اسلام آباد کو رول ماڈل کے طور پر پیش کریں گے۔ 

تازہ ترین