• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 یورپین یونین اور بھارت کے درمیان سمٹ کل منعقد ہوگی، یہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوگا۔

اجلاس میں یورپین یونین کی نمائندگی یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل اور یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین جبکہ بھارت کی نمائندگی وزیراعظم نرندر مودی کریں گے۔

دونوں فریقین کے درمیان اس 15ویںسمٹ کے ایجنڈے میں عالمی وبا کورونا وائرس، ڈبلیو ٹی او اور اقوام متحدہ کے ذریعے کثیر الجہتی اور قواعد پر مبنی ورلڈ آرڈر پر گفتگو شامل ہے۔

اجلاس میں دونوں فریقین عالمی، علاقائی اور دیگر باہمی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔

تازہ ترین