• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ ایئر لائنز کے 3 پاکستانی پائلٹ بھی کلیئر

سول ایوی ایشن (سی اے اے) پاکستان نے ہانگ کانگ ایئر لائنز کے 3 پاکستانی پائلٹ بھی کلیئر قرار دے دیئے۔

ہانگ کانگ سول ایسی ایشن کی جانب سے سول ایوی ایشن پاکستان سے تینوں پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق مانگی گئی تھی۔

سول ایوی ایشن پاکستان نے اب تک غیر ملکی ایئرلائنز میں کام کرنے والے 21 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل آج ہی سول ایوی ایشن پاکستان کی جانب سے پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق اور وضاحت کے لیے کارروائی کرتے ہوئے اومان کی سلام ایئر میں کام کرنے والے 18 پاکستانی پائلٹس کو کلیئر قرار دیا گیا تھا۔

اومان کی سول ایوی ایشن نے سلام ایئر کے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے لیے سول ایوی ایشن پاکستان سے درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ رہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے جعلی یا مشکوک لائسنس کے الزام کے تحت پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) کے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: اومان کی سلام ایئر کیلئے 18 پاکستانی پائلٹس کلیئر قرار

اس لسٹ کے منظر عام پر آنے اور حکومتی دعوے کے بعد مختلف ممالک نے پاکستانی پائلٹس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے انڈر گراؤنڈ کر دیا تھا۔

مختلف ممالک کی جانب سے سول ایوی ایشن پاکستان سے پائلٹس اور دیگر فضائی عملے کی ڈگریوں سے متعلق تصدیق کی درخواستیں بھی کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین