• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا کےالیکٹرک کیخلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی دھرنا


کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اس احتجاجی دھرنے میں میئر کراچی وسیم اختر، ڈپٹی میئر، میئر حیدر آباد، ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: کے الیکٹرک کا لوڈ شیڈنگ کیلئے ایک اور بہانہ

ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی کراچی دشمنی پر حکومت سندھ خاموش ہے، صوبائی حکومت کے اس رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

احتجاج میں سینیٹر عتیق شیخ، کنور نوید جمیل، بیرسٹر محمد علی سیف سمیت دیگر نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی سے دشمنی کررہا ہے۔

اس سے قبل ایم کیو ایم نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی کیمپ لگائے، جہاں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کے لیے پارٹی رہنما جمع ہوئے۔

تازہ ترین