• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باعث انتہائی مجبوری میں سخت فیصلے کرنے پڑے، وزیرداخلہ بلوچستان

بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے باعث انتہائی مجبوری میں سخت فیصلے کرنے پڑے۔

وزیرداخلہ بلوچستان سے صدر انجمن تاجران عبدالرحیم کاکڑ نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئیر رہنماء و سینیٹر منظورکا کڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حافظ عبدالباسط نے بریفنگ دی، جبکہ تاجروں کےمسائل پرغور بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ  معاشی ترقی میں تاجر برادری  کا کردار انتہائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ 

وزیرداخلہ ضیاء لانگو نے مزید کہا کہ کورونا کی صورتحال کے باعث انتہائی مجبوری میں سخت فیصلے کرنے پڑے۔

انھوں نے کہا کہ تمام سفارشات وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین