• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: ہنڈریڈ انڈیکس 126پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو مثبت کاروبار کا مسلسل تیرہواں دن رہا۔ 100 انڈیکس 13 دن میں مجموعی طور پر 3 ہزار پوائنٹس اونچا ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 126پوائنٹس اضافے سے 36 ہزار 745 پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 36 ہزار 936 رہی۔

حصص بازار میں آج 46 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن کے اختتام پر 6 ہزار 925 ارب روپے رہی۔ کیپٹلائزیشن آج 18 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

تازہ ترین