• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


منگولیا میں طاعون سے 15 سال کا لڑکا ہلاک ہوگیا، جس کے بعد کئی لوگوں کو قرنطینہ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طاعون سے15 سالہ لڑکے کی ہلاکت کے بعد علاقے کے متعدد لوگوں کو قرنطینہ میں منتقل کر کے علاقے میں پابندیاں سخت کر دی گئیں۔

منگولین حکام کے مطابق مرنے والے نوجوان میں کچھ روز پہلے طاعون کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

نوجوان سے تعلق میں آنے والے15 لوگوں کو قرنطینہ میں منتقل کر کے انہیں اینٹی بائیوٹک ٹریٹمنٹ دی جا رہی ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں چین اور منگولیا میں طاعون کے3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین