• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ رینکنگ: جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں چھ وکٹیں لینے والے جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر آگئے، محمد عباس 12 ویں نمبر پر ہیں، بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بولرز کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپمٹن ٹیسٹ میں چھ وکٹیں لینے والے جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر آگئے۔

نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر کا تیسرا نمبر ہے، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، محمد عباس 12 نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور آسٹریلیا کے مارنس لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں، بابر اعظم کا پانچواں نمبر ہے۔

جیسن ہولڈر آل راونڈر کی فہرست میں بھی ٹاپ پر ہیں، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے اور جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین