• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرچر سمیت کئی اچھے بولرز موجود، ایک شکست پر انگلینڈ کو کمزور قرار نہیں دے سکتے، شان مسعود

آرچر سمیت کئی اچھے بولرز موجود، ایک شکست پر انگلینڈ کو کمزور قرار نہیں دے سکتے، شان مسعود


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ٹیسٹ میں شکست کے باوجود انگلینڈ کو کمزور ٹیم قرار نہیں دیا جاسکتا، ہم پانچ سو رنز بنائیں یا ہزار رنز لیکن انگلینڈ کو شکست دینے کے لئے بیس وکٹوں کی ضرورت ہوگی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کوئی کمزور نہیں ہے سب یکساں ہیں۔ انگلینڈ کے پاس جوفرا آرچر سمیت کئی اچھے بولرز کی لمبی فہرست ہے۔ یونس خان کے آنے سے کیمپ میں بہت فرق پڑا ہے، مصباح الحق اور یونس خان سے کھلاڑی بہت فائدہ اٹھانے کے کوشش کر رہے ہیں ۔ جہاں بولروں اور بیٹسمینوں کو لمبے وقفے کے بعد کھیلنے میں مشکل آ سکتی ہے تو وہیں تین ماہ کی بریک سے امپائرز کی کارکر دگی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ وہ منگل کو ڈربی سے ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین شان مسعود کا کہنا تھا کہ یونس خان بیٹسمینوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ بولرز کی بیٹنگ پر بھی کام کر رہے ہیں۔ تین ماہ لاک ڈاؤن کے بعد یہاں آنا، کھیلنا اور ٹریننگ کرنا اچھا رہا۔بحیثیت اوپنر ٹیم کو اچھا اسٹارٹ دینا ٹارگٹ ہے ۔ انگلینڈ کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ کوویڈ 19کی وجہ سے معمولات زندگی تبدیل ہو گئے ہیں ۔ انٹراسکواڈ میچز سے زیادہ فائدہ ہو رہا ہے ۔ انگلینڈ میں پرفارم کرنا اہمیت کا حامل ہے۔

تازہ ترین